Time 12 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

10 سال میں ایک بار کھلنے والے پھول کو سونگھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع

10 سال میں ایک بار کھلنے والے پھول کو سونگھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع
یہ وہ پھول ہے / فوٹو بشکریہ اے بی سی نیوز

کیا کوئی مردہ چوہے کی بو سونگھنا پسند کرے گا؟ کم از کم آسٹریلیا میں ہزاروں افراد اس مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر جیلانگ میں ٹائٹن اروم نامی ایک غیر معمولی پھول کھلا ہے اور اسے دیکھنے اور سونگھنے کے لیے ہزاروں افراد قطاریں لگائے کھڑے ہیں۔

اسے مردہ پودا بھی کہا جاتا ہے جس میں سے ایسی بو خارج ہوتی ہے جیسے متعدد چوہے مرے ہوئے ہوں جبکہ کچھ افراد اسے پیروں کی بو سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔

یہ پھول 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے اور کھلنے کے 48 گھنٹے بعد مر جاتا ہے۔

یہ دنیا کا ایک تنے والا سب سے لمبا پودا ہے جس پر ایک پھول کھلتا ہے اور اس کی کوئی اور شاخ نہیں ہوتی۔

یہ پودا بنیادی طور پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے تعلق رکھتا ہے جو بظاہر ایک پھول نظر آتا ہے مگر یہ حقیقت میں پھولوں کا ایک گچھا ہے۔

جیلانگ نباتاتی باغ کو اس پھول کا تحفہ ایڈیلیڈ کی جانب سے 2021 میں دیا گیا تھا۔

10 سال میں ایک بار کھلنے والے پھول کو سونگھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع
یہ پھول ہر 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے / فوٹو بشکریہ اے بی سی نیوز

یہ پودا 11 نومبر کو کھلنا شروع ہوا تھا اور پہلے دن اسے دیکھنے کے لیے 5 ہزار افراد اس نباتاتی باغ میں آئے۔

اس پودے کی زندگی 30 سے 40 سال ہوتی ہے یعنی اس کی زندگی میں چند بار ہی پھول کھلتا ہے۔

انڈونیشیا میں برساتی جنگلات کو کاٹنے کی وجہ سے اس طرح کے پھولوں کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور انہیں 2018 میں معدومی کے خطرے سے دوچار پودوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

انڈونیشیا نے اس پودے کو بچانے کے لیے بیجوں کو مختلف ممالک کے نباتاتی باغات میں بھیجا۔

مزید خبریں :