Time 13 نومبر ، 2024
کاروبار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری دیدی
فوٹو: پی آئی ڈی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق 5  تجاویز کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت اجلاس میں منظور کی گئی 5 تجاویز میں ایف بی آر کی پیشہ ورانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی مشروط منظوری کے علاوہ انسداد اسمگلنگ، افسران کے پرفارمنس منیجمنٹ رجیم اور افسران کی نقل و حرکت اور ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی منظوری شامل ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کیلئے 1 ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کیلئے منظور کی گئی گرانٹ سندھ، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

مزید خبریں :