13 نومبر ، 2024
کمسن بچوں پر جنسی تشدد سامنے لانے میں ناکامی پر چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری جسٹن ویلبی کو بلآخر مستعفی ہونا پڑ گیا۔
جسٹن ویلبی نے پچھلے ہفتے 130 بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث جان اسمتھ کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے پر پیدا ہونے والے بحران کے بعد کہا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے تسلیم کیا کہ پولیس نے انہیں 2013 ہی میں آگاہ کردیا تھا مگر انہوں نے غلط یقین کیا کہ معاملہ مناسب انداز سے حل کیا جائے گا۔
تاہم رپورٹ کے مطابق واقعات کا پولیس ریفرل ہی نہیں کیا گیا تھا جبکہ ویلبی کو معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2024 کے دوران پیش آئے واقعات کی انہیں ذاتی اور ادارہ جاتی ذمہ داری لینی چاہیے۔
چرچ آف انگلینڈ کے دوسرے سینیئر بشپ آرچ بشپ آف یارک اسٹفن کاٹریل نے جسٹن ویلبی کے استعفیٰ کا خیر مقدم کیا ہے۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کے مزید افراد کو مستعفیٰ ہونا چاہیے۔