13 نومبر ، 2024
گزشتہ روز گلگت بلتستان میں ہونے والے بس حادثے میں زخمی ہونے والی دُلہن نے حادثے کی تفصیلات بتادیں۔
گزشتہ روز گلگت کے تھلیچی پل کے مقام پردریا میں گرنے والی باراتیوں کی بس میں موجود دلہن نے کہا کہ حادثے کے وقت بس ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا۔
دُلہن نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور حفاظتی جنگلے سے ٹکرائی جس کے بعد سب دریامیں گرگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ریسکیو حکام نے حادثے میں دلہن کو بچا لیا تھا جب کہ لاپتا ہونے والے 12 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔