13 نومبر ، 2024
کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے، صوبے کے پانی پر اپنی جان بھی دیدیں گے۔
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا آبی معاہدے کی 1994 سے خلاف ورزی شروع کی گئی، سندھ کا مطالبہ ہے کہ کوٹری کے نیچے سے بہنے والا پانی طےکرکے دیا جائے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہا گیا کہ کنسلٹنٹ بٹھائیں گے وہ طےکریں گے کتنا پانی دینا چاہیے، لیکن ابھی تک ہماری بات نہیں سنی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کو کھول دیا گیا، اس وقت نواز شریف گورنر پنجاب کے ایڈوائزر تھے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ارسا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے، دو مزید کینال بنیں گے تو سندھ کے لیے پانی بچتا ہی نہیں، جب دریا میں پانی ہی نہیں تو کینال کیسے بنیں گے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا واضع طور پر اعلان کرتا ہوں کہ یہ منصوبہ ہمیں منظور نہیں، پانی پر سندھ اپنی جان دیں دےگا، کینال بنانے کا منصوبہ کس صورت قبول نہیں ہو گا، ترقیاتی منصوبے یک طرفہ نہیں ہونےچاہیے۔