Time 13 نومبر ، 2024
پاکستان

ملتان: نشتر اسپتال کی مشین پر ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کرنے سے مزید 30 مریض ایڈز میں مبتلا

ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہوگئے۔

نشتر اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال کےڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کاڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا جب کہ واقعے کی تفتیش کیلئےانکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ممکن ہےکسی مریض نے باہرسے خون لگوایا ہو اور ایڈزکے جراثیم اس میں منتقل ہوگئے ہوں۔

مزید خبریں :