Time 13 نومبر ، 2024
پاکستان

لندن میں خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملےکی دھمکیوں کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور  چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام  پر  آگئی۔

لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو  حملے کی دھمکی دی۔

خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کردی ہے۔

خواجہ آصف کے قریبی ذرائع  نے جیونیوز کو تصدیق کی ہےکہ  دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے۔

خواجہ آصف کے قریبی ذرائع  نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ  منظر عام  پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔


مزید خبریں :