Time 14 نومبر ، 2024
پاکستان

نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی، نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی، نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ
 کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب پیش کیا گیا، جس پر نیپرا نے کے الیکٹرک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا جس پر کے الیکٹرک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے کر شوکاز جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :