Time 14 نومبر ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان: گھر میں بارودی مواد کا دھماکا، 5 افراد جاں بحق

پشاور: شمالی وزیرستان میں ایک گھر میں بارودی مواد کے دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تبی کے ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرگئی جب کہ قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن  میں  2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ گھر میں بارودی مواد کا دھماکا کس طرح ہوا اس سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ڈی پی اومسعود احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ  دھماکےمیں ہلاک شخص کاتعلق اسی علاقے عمرزئی سےتھا، ہلاک شخص کاسراوردھڑملا ہے۔ 

ڈی پی او کے مطابق دھماکےکی جگہ سےہلاک شخص کاشناختی کارڈ اورپیسے بھی ملےہیں، خودکش حملہ آور عام طور پر شناختی کارڈ ساتھ نہیں رکھتا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزید خبریں :