Time 14 نومبر ، 2024
پاکستان

ملتان: ایک مریض سے ایڈز دوسرے مریضوں میں پھیلا، نشتر اسپتال نے تصدیق کردی

ملتان: ایک مریض سے ایڈز دوسرے مریضوں میں پھیلا، نشتر اسپتال نے تصدیق کردی
ڈائیلیسزیونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں اور ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا: اسپتال ترجمان/ فائل فوٹو

ملتان: نشتر اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہےکہ ڈائیلیسز یونٹ میں ایک مریض ایڈز وائرس پھیلانےکی وجہ بنا۔

ترجمان نشتر اسپتال کے مطابق ڈائیلیسزیونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں اور ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس لیے اس مریض کا الگ سے رکھی ڈائیلیسز مشین پر علاج نہیں کیا، تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکریننگ ٹیسٹ دوبارہ کیے جارہے ہیں کیونکہ ایڈز سے متاثرہ مریض کا سراغ لگانا ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایڈز وائرس کتنے مریضوں میں منتقل ہوا انکوائری کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کی رپورٹ میں ہی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی درست تعداد کا تعین ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ نشتر اسپتال  کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا تھا کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :