Time 15 نومبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار کی سطح پر پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 571 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 763  کی سطح پر بند ہوا، جبکہ 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 278 بنائی۔

حصص بازار میں آج 89 کروڑ شیئرز کے سودے 30.81 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 206 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے۔

مزید خبریں :