Time 15 نومبر ، 2024
کاروبار

اوپن مارکیٹ آپریشن: اسٹیٹ بینک نےبینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی

اوپن مارکیٹ آپریشن: اسٹیٹ بینک نےبینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی
روایتی بینکوں کو 15.04فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے7 دن کے لیے اور 871 ارب روپے 28 دن کے لیےدیے گئے ہیں: اسٹیٹ بینک/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار 89 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ روایتی بینکوں کو 15.04فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے7 دن کے لیے اور  871 ارب روپے 28 دن کے لیےدیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اسلامی بینکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 161.5 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ 

مزید خبریں :