Time 15 نومبر ، 2024
صحت و سائنس

پنجاب میں اسموگ سے اکتوبر میں 19 لاکھ افراد اسپتال  پہنچ گئے

پنجاب میں اسموگ کے باعث اکتوبر میں سانس کے امراض میں مبتلا 19 لاکھ سے زائد افراد اسپتال لائے گئے۔

وزارت صحت کے مطابق دمے کے ایک لاکھ 19 ہزار اور دل کے 13 ہزار 773 مریض سامنے آئے۔

صرف نومبر کے 14 دنوں میں پنجاب بھر میں 7 لاکھ 7 ہزار 695 افراد پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے جبکہ دمے کے 47 ہزار 558 اور دل کے 5 ہزار 734 مریض رپورٹ ہوئے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور 637 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست  تھا جبکہ اسلام آباد 264 کے ساتھ دوسرے اور راولپنڈی 253 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

لاہور میں پاکستان انجینیئرنگ سروسز میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ  رہی اور اے کیو آئی 1218 ریکارڈ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی اوربارش کے لیے دعائیں کی گئیں۔


مزید خبریں :