Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

امریکا سے کوئی توقعات نہیں، ہوسکتا ہے ٹرمپ بھی پی ٹی آئی کا مسئلہ اٹھائیں: بیرسٹر سیف

امریکا سے کوئی توقعات نہیں، ہوسکتا ہے ٹرمپ بھی پی ٹی آئی کا مسئلہ اٹھائیں: بیرسٹر سیف
ہم امریکا سے کسی اقدام کیلئے درخواست نہیں کررہے، برطانیہ کی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس نے بھی مسئلہ اٹھایا ہے: مشیر اطلاعات کے پی— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور دیگرکے ساتھ جو ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ہم امریکا سے کسی اقدام کیلئے درخواست نہیں کررہے، امریکا سے کوئی توقعات نہیں، ہماری اپنی سیاست اور مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کےمعاملات سے براہ راست تعلق ہوگا، ہوسکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ بھی پی ٹی آئی کا مسئلہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی کےساتھ جو ہورہا ہےاس پریورپی یونین نے اعتراض اٹھایا، برطانیہ کی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس نے بھی مسئلہ اٹھایا ہے۔

مزید خبریں :