Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی مسلسل غیرملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے: شیری رحمان

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی مسلسل  غیرملکی مداخلت کو دعوت  دے رہی ہے: شیری رحمان
تحریک انصاف کی امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، شیری رحمان، فوٹو: فائل

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر  شیری رحمان  نے امریکی کانگریس ارکان کے صدر جوبائیڈن کو خط پر  ردعمل میں کہا ہے کہ  عمران خان کی  رہائی کے لیے  پی ٹی آئی مسلسل  غیر ملکی  مداخلت کو  دعوت  دے رہی ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  امریکی ارکان کانگریس کا صدربائیڈن کو خط "حقیقی آزادی" بیانیےکے تابوت میں ایک اورکیل ہے،  امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  دوسرے ملک کے سیاسی وقانونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے،  خط پاکستان کے سیاسی نظام  اور عدلیہ کی خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے،  خط خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہےکہ کوئی ملک مداخلت کو جائز سمجھنےلگے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کی امریکا میں  پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں "امریکی مداخلت" پر بیانیہ بنا کر سیاست کرتی رہی، تحریک انصاف کا اب  خود ایسی مداخلت کا سہارا  لینا دہرا معیار  ہے۔

مزید خبریں :