Time 17 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'عجیب ٹرینڈ چل پڑا ہے'، مشی خان کا ٹک ٹاکرز کو ذاتی ویڈیو کسی کو بھی نہ بھیجنے کا مشورہ

عجیب ٹرینڈ چل پڑا ہے، مشی خان کا ٹک ٹاکرز کو ذاتی ویڈیو کسی کو بھی نہ بھیجنے کا مشورہ
چند روز قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی، اب پھر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک اور ٹک ٹاکر کی انتہائی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے: مشی کی گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا لیک ویڈیوز کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے خواتین کو اہم مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خواتین کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اس سنگین مسئلے پر بات کی، مشی خان نے کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہو جاتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق چند روز قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی، اب پھر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک اور ٹک ٹاکر کی انتہائی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ملک میں ٹرینڈ چل پڑا ہے وہ غلط ہے، ایسی ویڈیوز وائرل ہونے کے خلاف پی ٹی اے، سائبر کرائم اور دیگر ادارے سخت ایکشن لیں۔

اداکارہ نے لڑکیوں، خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمانہ بہت خراب ہے، وہ کسی بھی صورت کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں، اگر ایسی فرمائشیں آپ کا شوہر بھی کر رہا ہے تو جذبات میں آ کر اس سے بھی اپنی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہ کریں، کسی کو بھی خوش کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔

مشی خان کے مطابق ایسی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے اور لڑکیاں خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں، اس لیے ایسا قدم نہ اٹھائیں۔

مزید خبریں :