17 نومبر ، 2024
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عمران خان کے لیے اتنا ہی ڈو اور ڈائی کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی احتجاج میں لائيں۔
سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے لےکر آئيں اور انہیں پہلی صف میں کھڑا کریں، تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی کچھ داؤ پر لگا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ ڈبل ایجنٹ ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امن گنڈاپور عوام کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پرحملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ اب بھی آکر دیکھ لیں ان سے نمٹ لیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہيں، ہماری طرف سے تو مذاکرات کی پیش کش موجود ہے۔