Time 18 نومبر ، 2024
جرائم

میانوالی: خاتون نے نکاح سے انکار کرنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

میانوالی: خاتون نے نکاح سے انکار کرنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
لڑکے نے تنسیخ نکاح نہ ہونے کا سن کر شادی کرنے سے انکار کردیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

میانوالی میں خاتون نے نکاح سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی اور تنسیخ نکاح کا کہہ کر نوجوان کو گھر بلایا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکے نے تنسیخ نکاح نہ ہونے کا سن کر شادی کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد خاتون نے نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق   خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ تنسیخ نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔

پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور خاتون کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :