Time 18 نومبر ، 2024
جرائم

کراچی ملیر سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی رکشہ گینگ گرفتار

کراچی ملیر سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی رکشہ گینگ گرفتار
گینگ کے ارکان مختلف مقامات سے سواریاں اٹھاتےاورمسافر کے پاس موجود کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ سرغنہ کو کوڈ ورڈ میں دیتے تھے: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے ملیرشاہ لطیف سے پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 8 موبائل فون، 2 پستول اور رکشا برآمد ہوا ہے اور گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رحیم بخش، ساتھی صابر،عاشق اور آصف شامل ہیں۔ 

پولیس نے بتایاکہ ملزم آصف مختلف مقامات سے سواریاں اٹھاتا تھا اور مسافر کے پاس موجود کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ سرغنہ کو کوڈ ورڈ میں دیتا تھا۔

گینگ سرغنہ رحیم بخش جیل میں 18 سال سزا کاٹ کر آیا ہے۔ پولیس کے مطابق رحیم بخش نے ساتھی سمیت کورٹ سے فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا اور جیل سے باہر آتے ہی نیا گینگ تشکیل دیا تھا۔

مزید خبریں :