19 نومبر ، 2024
پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایک اور ناکارہ طیارہ کل رات کراچی سےحیدرآباد روانہ کیاجائےگا جسے براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائےگا۔
پی اے اے ترجمان کا بتانا ہے کہ ناکارہ 40 ٹن وزنی طیارہ تربیتی مقاصد کےلیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 طیارہ 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔