Time 19 نومبر ، 2024
کاروبار

پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
فوٹو: فائل

ملک کی مبادلہ منڈیوں میں آج  ڈالر کی قدر  میں اضافے کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277  روپے 95 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 277  روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔