19 نومبر ، 2024
تل ابیب: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں 30 سالہ ریزرو فوجی ہلاک ہوا جس کا تعلق گولانی بریگیڈ سے تھا۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے مطابق ڈرون حملے میں 3 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ لبنانی سرحڈ کے 2 کلومیٹر اندر ہوا جہاں اسرائیلی فوجی کارروائی کررہی تھی۔
آئی ڈی ایف کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کو راکٹوں، مارٹر گولوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔