Time 19 نومبر ، 2024
پاکستان

پنجاب پولیس کی 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلے میں تیاریاں جاری

پنجاب پولیس کی 24 نومبرکو  پی ٹی آئی کے احتجاج  کے سلسلے میں تیاریاں جاری
فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب پولیس کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج  روکنےکی تیاریاں جاری ہیں۔

پنجاب  پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز  پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب  بھر  سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی گئی ہے، پی ایچ پی سے 3500، پی سی سے ایک ہزار جب کہ 3 ہزار کی نفری پہلے سے موجود ہے۔ ایس پی یو سے ایک ہزار، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے 1200 اہلکاراسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ گوجرانوالا ریجن سے 1300 نفری پہلے سے موجود ہے۔ سرگودھا ریجن سے 500 اہلکار اسٹینڈ بائی اور 400نفری پہلے سے ہے۔ شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے 100 اہلکار  اسٹینڈ بائی کردیےگئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق بہاولنگر  سے 200 اور بہاولپور سے 300 اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں۔مظفرگڑھ سے 300 اور اوکاڑہ  سے 200 اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار  ہوگا۔

مزید خبریں :