Time 20 نومبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

والدین کی 29 سال بعد طلاق، اے آر رحمان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی

والدین کی 29 سال بعد طلاق، اے آر رحمان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی
اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے بھی بھائی کے الفاظ والی اسٹوری شیئر کی__فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ کے شہرہ آفاق گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے بعد بیٹے اور دونوں بیٹیوں نے ردعمل دیا ہے۔

19 نومبر کی شب گلوکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے طلاق کا اعلان کیا جس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا اور شادی کے 29 برس بعد اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

اب گلوکار کے بچوں کے بیانات سامنے آئے ہیں جو تینوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے۔

اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنی اسٹوری میں لکھا 'ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور ہماری صورتحال سمجھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ'۔

والدین کی 29 سال بعد طلاق، اے آر رحمان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی
فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے بھی بھائی کے الفاظ والی اسٹوری شیئر کی جب کہ دوسری بیٹی رحیمہ نے بھی ایسا ہی کچھ لکھا۔

والدین کی 29 سال بعد طلاق، اے آر رحمان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی
فوٹو: اسکرین شاٹ

رحیمہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر کہا کہ 'یہ قابلِ تعریف ہوگا اگر آپ سب اس صورتحال کو ہماری پرائیویسی سمجھیں اور عزت دیں'۔

واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔

اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی۔


مزید خبریں :