Time 20 نومبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ بنا کر منفی رجحان پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ بنا کر منفی رجحان پر بند ہوا
100 انڈیکس 96 ہزار 711 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا/ فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ سطح بنائی لیکن اختتام منفی ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 310 پوائنٹس کم ہوکر 95 ہزار 546 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 711 بنائی۔ آج 1.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 37.48 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 12328 ارب روپے ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 96 ہزار کی حد عبور کی تھی جو کہ اس کی بلند ترین سطح تھی۔

مزید خبریں :