20 نومبر ، 2024
آزادکشمیر میں پولیس نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
راولاکوٹ پولیس کے مطابق آج نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما زبیرشریف کو کھائی گلہ نامنوٹہ کراس سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد گرفتار مظاہرین کی تعداد 5 ہوگئی۔
کھائی گلہ اور تراڑ کھل میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور انتظامیہ صدارتی آرڈیننس کو فی الفور منسوخ کرتے ہوئےگرفتار افرادکو رہا کرے۔
آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں کا صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ صدارتی آرڈیننس کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بغیر اجازت جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔