Time 21 نومبر ، 2024
کاروبار

آئیڈیاز: کراچی سے وسط ایشیا تک لاجسٹکس، این ایل سی کا اسٹال مندوبین کی توجہ کا مرکز

آئیڈیاز: کراچی سے وسط ایشیا تک لاجسٹکس، این ایل سی کا اسٹال مندوبین کی توجہ کا مرکز
فوٹو: فائل

کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں این ایل سی کا اسٹال مقامی اور بین الاقومی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سی ای او این ایل سی بریگیڈیئر ریٹائرڈ ناصر ضیا نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ٹرالر تجارتی سامان لیے کراچی سے پولینڈ اور ماسکو تک پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایل سے حیرت انگیز طور پر سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو سے قزاقستان تک کیلے اور میرپور خاص اور ملتان کے باغات سے پاکستانی آم سڑک کے راستے وسط ایشیا اور یورپ کی مارکیٹوں تک پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ایل سی کے ٹرالر پاکستان سے گارمنٹس، سی فوڈ، اسپورٹس گڈز، کپڑا، سرجیکل آلات اور اشیائے خور د و نوش سمیت  دیگر درجنوں اشیا لے کر چین، ایران اور وسط ایشیائی ممالک سمیت روس اور ترکی سے آگے یورپ تک پہنچ رہے ہیں۔

ناصر ضیا کے مطابق ان ملکوں کے درمیان بارڈر کراسنگ اور کسٹمز کے معاملات انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے آسان بنائے گئے ہیں۔

این ایل سی کے مطابق تجارتی سامان کراچی سے ترکی 10 دن میں اور اسلام آباد سے چین پانچ دن میں پہنچ رہا ہے۔

مزید خبریں :