Time 21 نومبر ، 2024
دنیا

ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت عدالتی طور پر تصدیق شدہ جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی بدسلوکی کے الزامات ہیں جس کے پیش نظر ٹرمپ عدالتی طور پر تصدیق شدہ جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ صرف اکیلے ہی نہیں بلکہ ان کی مجوزہ کابینہ کے وزیر دفاع، اٹارنی جنرل، وزیر صحت و انسانی خدمات اور وزیر حکومتی کارکردگی پر بھی مختلف قسم کی جنسی بدسلوکیوں کے الزامات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح یہ سب افراد بھی اِن الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گے۔

مزید خبریں :