21 نومبر ، 2024
لاہور: پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔
لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 366 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور آج بھی ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد 285 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور روجھان 264 کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔
ادھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے جہاں ائیر انڈیکس 415 ہے جب کہ کراچی 221 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ میں آج کل فضا کا معیار بہترین قرار دیا جارہا ہے، کوئٹہ کے افق پر صاف اور نیلا آسمان، خشک سرد موسم میں چمکتی دھوپ اور پت جھڑ میں بھی رنگ برنگ کھلے پھول ماحول کو خوشگوار بنارہے ہیں۔