Time 21 نومبر ، 2024
صحت و سائنس

رواں سال سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

رواں سال سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ
رواں سال جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: رواں سال سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد میں ایک ہزار 313 مرد، 615 خواتین اور 227 خواجہ سرا شامل ہیں جب کہ 156 بچیاں اور 220 بچے بھی اسی مرض میں مبتلا ہوئے۔

اس کے علاوہ رواں سال سندھ بھر میں ایڈز سے متاثرہ 135 افراد انتقال کر چکے ہیں، انتقال کر جانے والوں میں 78 مرد، 20 خواتین، 2 خواجہ سرا 11بچے اور 24 بچیاں شامل ہیں۔

اس سے قبل جنوری سے دسمبر 2023 تک ایڈز کے 3045 کیسز اور 277 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی ) ایک ایسا انفیکشن ہے جو جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے، ایکوائرڈ امیونو ڈیفیشنسی سنڈروم (ایڈز) بیماری کی آخری اسٹیج ہے۔

مزید خبریں :