Time 21 نومبر ، 2024
کاروبار

طیارہ سازی کی صنعت میں پاکستان ایک قدم مزید آگے

طیارہ سازی کی صنعت میں پاکستان ایک قدم مزید آگے
جےایف 17 بلاک تھری کے بعد ایک اور جدید طیارہ پی ایف ایکس تیاری کے مراحل میں ہے: ائیر کموڈور اظہر/ فائل فوٹو

کراچی: طیارہ سازی کی صنعت میں پاکستان ایک قدم مزید آگے نکل گیا۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024  میں پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) نے جدید ترین پاکستان فائٹر ایکس بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

ائیرکموڈور اظہر کے مطابق جےایف 17 بلاک تھری کے بعد ایک اور جدید طیارہ پی ایف ایکس  تیاری کے مراحل میں ہے،  پی ایف ایکس پاکستان کا اپنا فائٹر پروگرام ہے۔

ائیرکموڈور نے بتایا کہ پی ایف ایکس 4.5  پلس جنریشن طیارہ ہے جس پرلگے سسٹم پر کنٹرول بھی ہمارا اپنا ہے،  پی ایف ایکس کو مکمل طور پر اپنے ذرائع سے بنا رہے ہیں اور آپ  جلد پی ایف ایکس کو  اڑتا ہوا دیکھیں گے۔

مزید خبریں :