Time 21 نومبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس نے97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرلی

پی ایس ایکس میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس نے97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرلی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج زبردست تیزی رہی اور انڈیکس 97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بنانےکا سلسلہ ایک اور دن رہا۔ 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 97 ہزار 437 کی بلند ترین سطح بنائی اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پرکیا۔

بازار میں آج 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے ہے۔   

سی ای او عارف حبیب سکیورٹیز شاہد علی حبیب کے مطابق شرح میں کمی کے سبب بازار میں میوچل فنڈز کے ذریعے لیکیوڈٹی آرہی ہے۔ میوچل فنڈ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ جس سے بازار تیز ہے۔