Time 21 نومبر ، 2024
پاکستان

24 نومبرکا احتجاج: ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر پشاور میں پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ سیل قائم

24 نومبرکا احتجاج: ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر پشاور میں پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ سیل قائم
 ورکرز کو کچھ وقت کے لئے جگہ چاہیے تھی ہم نے دیدی اور یہ لوگ جلد یہاں سے چلیں جائیں گے، ریسکیو حکام/ فائل فوٹو 

پشاور: 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی مانیٹرنگ کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ۔ 

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے لیے ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر میں مانیٹرنگ سیل بنایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ سیل میں پی ٹی آئی یوتھ، خواتین اور دیگر ونگز کے 20 سےزیادہ کارکنان موجود ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رہنماؤں کے احتجاج کی تیاریوں کے دوران اور  احتجاج کے دن پی ٹی آئی مانیٹرنگ سیل فعال رہے گا اور اراکین اسمبلی کےقافلوں کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا جب کہ  سیل پی ٹی آئی قافلوں کو لیڈ کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ مانیٹرنگ سیل نے پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرستوں کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

اس معاملے پر ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چند افراد ریسکیو ہیڈکوارٹر آئے ہیں، ورکرز کو کچھ وقت کے لیے جگہ چاہیے تھی ہم نے دے دی اور  یہ لوگ جلد یہاں سے چلیں جائیں گے۔

مزید خبریں :