22 نومبر ، 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے مزید 6 کینال نکالنے کی وفاقی حکومت کی تجویز پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے مزید چھ نہریں نکالنے کی تجویز دی ہے اگر یہ فیصلہ اتفاق رائے سے نہیں ہوتا، تو یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ ہو جائے گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات کو دور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کو سمجھائیں کہ متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر آپ زبردستی اپنی مرضی مسلط کریں گے تو اس کا سیاست پر منفی اثر ہوگا۔