Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دیدی

26  نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دیدی
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے  احتجاج کے لیے  پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا اوربہنوں کے پیغامات کے بعد پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھرسے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کےہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :