Time 23 نومبر ، 2024
جرائم

ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق

ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔

جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثاکاالزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نےلائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے، انکار  پر  ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔ 

دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ بزرگ شہری پر  تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانےکے لیے 2 ہزار  روپے طلب کیے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ افسوسناک واقعے کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :