Time 25 نومبر ، 2024
دنیا

ایران نے امارات میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا

ایران نے امارات میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا
فوٹو: فائل

ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا۔

آرتھوڈوکس یہودی تنظیم کے لیےکام کرنے والا ربی زوی کوگن جمعرات کو دبئی میں لاپتہ ہوا بعد ازاں اتوار کے روز اس کی لاش ملی تھی۔

یو اے ای حکام کی جانب سے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ زوی کوگن کے قتل کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ نے گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف تمام قانونی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

اسرائیلی اور اماراتی حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔اسرائیلی ربی کے پاس یورپی ملک مولڈووا کا پاسپورٹ بھی تھا، اسی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔

مزید خبریں :