25 نومبر ، 2024
پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے وزیر توانائی اسلام آباد میں لوک ورثہ پہنچے اور روایتی رکشے کی سواری کی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بیلاروسی وزیر کو پاکستانی روایتی رکشےکا تعارف کرایا۔بیلاروسی وزیر نے رکشے پر ہاتھ سے بنائےگئے ڈیزائن کی تعریف کی اور پاکستانی ہنرمندوں کے فن کو سراہا۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلاروس کو رکشے برآمدکرنےکی پیشکش بھی کردی۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے مطابق بیلاروسی وزیر نے پاکستانی رکشےکے تجارتی امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ پاکستانی روایتی رکشا بیلاروس کے لیے دلچسپی اور اقتصادی مواقع کا مظہر ہے۔