Time 25 نومبر ، 2024
دنیا

نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی، برطانوی وزیر خارجہ

نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی، برطانوی وزیر خارجہ
فوٹو: فائل

عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے پر برطانیہ نے بھی ردعمل دے دیا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ نیتن یاہوکے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلےکی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہاہے۔

اس سے قبل اٹلی اور نیدرلینڈز بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نےگزشتہ ہفتےغزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

مزید خبریں :