Time 26 نومبر ، 2024
دنیا

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم ہوگیا۔

اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نےٹرمپ کےخلاف کیس ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

کیس ختم کرتے ہوئے جیک اسمتھ نےکہا کہ محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کےخلاف کارروائی سے روکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج پلٹنے کی کوشش پر فرد جرم عائد تھی۔

امریکی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی الیکشن  میں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ جنوری میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


مزید خبریں :