26 نومبر ، 2024
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 4 ہزار ایک سو روپےکم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہے۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہے۔