27 نومبر ، 2024
واٹس ایپ میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے فارورڈ میسجز کو زیادہ بہتر کیا جاسکے گا۔
اس فیچر سے صارفین فارورڈنگ ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، ڈاکومنٹس یا لنکس پر کاسٹیوم میسجز شیئر کرسکیں گے۔
Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیے گئے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔
اس سے قبل بھی صارفین تصاویر یا ویڈیوز کو فارورڈ کرتے ہوئے میسج کو بھی شامل کرسکتے تھے۔
مگر اب صارفین کسی بھی طرح کے فارورڈ مواد کے ساتھ ذاتی میسج یا وضاحت منسلک کرسکیں گے۔
یہ نیا فیچر صارفین کو فارورڈ مواد کے بارے میں ضروری تناظر یا وضاحت کا اضافہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کسی نیوز آرٹیکل لنک کو فارورڈ کرتا ہے تو وہ اس میں اپنے خیالات ، سمریز یا دیگر ٹیکسٹ کو بھی شامل کرسکیں گے، جس سے فالو اپ میسج کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
اسی طرح جب کسی ٹیکسٹ میسج کو فارورڈ کیا جائے گا، تو صارفین اس میں اضافی تفصیلات یا ہدایات کا اضافہ کرسکیں گے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔