Time 28 نومبر ، 2024
دنیا

ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کیلئے مندوب مقرر کر دیا

ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کیلئے مندوب مقرر کر دیا
کیتھ کیلوگ نے روس یوکری جنگ ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔—فوٹو: فائل

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے مندوب مقرر کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ نے روس یوکری جنگ ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

کیلوگ پہلے ٹرمپ دور میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق کیلوگ ممکنہ طور پر یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی جنگ کو ختم کر دیں گے، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ یہ کیسے کریں گے۔

دوسری جانب کیلوگ نے روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے تاکہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔


مزید خبریں :