Time 28 نومبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ناسا مستقبل کے مسافر طیارے کی تیاری میں مصروف

ناسا مستقبل کے مسافر طیارے کی تیاری میں مصروف
اس طیارے کا تصوراتی خاکہ / فوٹو بشکریہ ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے صرف مریخ اور چاند تک انسانوں کی رسائی کے منصوبوں پر غور نہیں کیا جا رہا بلکہ وہ مستقبل کے ایک مسافر طیارے کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔

ناسا کے سسٹین ایبل فلائٹ ڈیمونسٹریٹر پراجیکٹ کے تحت ایکس 66 نامی منفرد طیارے کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔

ناسا نے اس کام کے لیے بوئنگ کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد کمرشل طیاروں کو بدل دینا ہے۔

ایکس 66 کے ڈیزائن کی جھلک ایک ماڈل کی شکل میں سامنے آئی جو لینگلے ریسرچ سینٹر کی ایک ونڈ ٹنل میں نصب کیا گیا ہے۔

طیارے کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو ابھی سامنے نہیں آئیں مگر ماہرین کی جانب سے اس کے مختلف پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہے ہیں جس کے بعد ڈیزائن کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ناسا مستقبل کے مسافر طیارے کی تیاری میں مصروف
ونڈ ٹنل میں نصب طیارے کا ماڈل / فوٹو بشکریہ ناسا

اگلے مرحلے میں پروٹوٹائپ طیارے کی آزمائش ونڈ ٹنل میں کی جائے گی اور پھر اصل طیارے کو تیار کیا جائے گا۔

ناسا کے مطابق ایکس 66 کے منفرد ڈیزائن کے متعدد فوائد ہیں۔

امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ جب جدید ٹیکنالوجیز کو باہم ملائیں گے تو ایندھن کا استعمال 30 فیصد کم ہوگا جبکہ طیارے سے زہریلی گیسوں کا اخراج بھی کم ہوگا۔

مزید خبریں :