Time 29 نومبر ، 2024
دنیا

مالی حالات سے تنگ والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو بیچ دیا

مالی حالات سے تنگ والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو بیچ دیا
بچی کے والدین کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے مزدور اور خراب مالی حالات سے دوچار ہیں/ فائل فوٹو

بھارت میں غربت کے ہاتھوں تنگ والدین نے اپنی معصوم بچی کو فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے مزدور اور خراب مالی حالات سے دوچار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ غربت کی وجہ سے والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک بے اولاد جوڑے کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیا۔

واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  بچی کو بازیاب کرایا اوربچی کے والدین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دوران تحقیق بچی کے والدین نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

مزید خبریں :