Time 29 نومبر ، 2024
کھیل

ہماری پوزیشن یہ ہے جو حکومت کہے گی ہم وہ کریں گے: بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بیان

ہماری پوزیشن یہ ہے جو حکومت کہے گی ہم وہ کریں گے: بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بیان
بھارتی بورڈکے بیان کی روشنی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانےکا امکان نہیں: بھارتی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔

بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے مضبوط مؤقف کے بعد آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کیلئے جمعہ کو بورڈ اجلاس بلایا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہوگا، اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے پیں اور اسکو 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔

یہ اجلاس 15 منٹ ہی جاری رہا۔

تاہم اب اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

راجیو شکلا کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کی بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے.

تاہم جمعہ کی شب تک بی سی سی آئی کا ایسا کوئی بیان پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

لیکن بھارتی دفتر خارجہ کے بیان نے بی سی سی آئی کی اس پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا ہے کہ جس میں یہ مؤقف دیا جاتا تھا حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب بھارتی سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔

مزید خبریں :