Time 29 نومبر ، 2024
جرائم

پشاور میں رواں سال اب تک 574 مرد، خواتین اور بچے قتل کردیے گئے، اعداد وشمار جاری

پشاور میں رواں سال اب تک 574 مرد، خواتین اور بچے قتل کردیے گئے، اعداد وشمار جاری
گزشتہ سال 618 افراد قتل جبکہ اقدام قتل کے 773 واقعات رپورٹ ہوئے تھے— فوٹو:فائل

پولیس نے پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

دستاویز کے مطابق قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں رواں سال اب تک 574 مرد،خواتین اور بچے مارے گئے جن میں 415 مرد، 49 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اقدام قتل کے 804 واقعات کی رپورٹس بھی مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

دستاویز کے مطابق خواتین کے قتل کے واقعات میں 33 فیصد کمی جبکہ اقدام قتل واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، مردوں کے قتل واقعات میں 4 فیصد کمی اور اقدام قتل کے واقعات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال 618 افراد قتل جبکہ اقدام قتل کے 773 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) قاسم علی خان نے بتایا کہ جائیداد و زمینی تنازعات اور غیرت کے نام پر قتل و اقدام قتل کے بیشتر واقعات رونما ہوئے۔

انہوں نے اپیل کی کہ قتل و اقدام قتل سمیت دیگر کیسز میں کمی کیلئے عوام تعاون کریں۔

مزید خبریں :