Time 30 نومبر ، 2024
پاکستان

مطیع اللہ کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا: سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا۔

ایک بیان میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کوپولیس پر حملے اور آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا   مقدمہ ثابت کرنا ناممکن ہو گا، اگر ان پر فیک نیوز کا الزام ہے تو مقدمہ بھی اسی الزام کے تحت درج کیا جاتا۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی بالکل تائید نہیں کرتے ،یہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس وجہ سے بھی ہواافسوسناک ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں اور ان ہی تک محدود رہنی چاہئیں۔

صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری

اسلام پولیس نے 28 نومبر کو  صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ  منتقل کردیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ کا فیصل معطل کردیا تھا۔


مزید خبریں :