30 نومبر ، 2024
لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اہم عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد لاہور میں اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اسرار، حاجی شاہ، عبداللہ و دیگر شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ماہ کے دوران لاہور سے اب تک 34 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔