Time 30 نومبر ، 2024
صحت و سائنس

کڑی پتہ چبانے کے حیرت انگیز فوائد

کڑی پتہ چبانے کے حیرت انگیز فوائد
کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنا ہو یا پھر کسی جلدِ یا بالوں کے مسائل کا علاج کرنا ہو، کڑی پتے کے کرشماتی فوائد سے استفادہ کریں/ فائل فوٹو

یوں تو کڑی پتوں کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن ایشائی ممالک میں ان پتوں کا استعمال دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنا ہو یا پھر کسی جلدِ یا بالوں کے مسائل کا علاج کرنا ہو، اس میں کڑی پتہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

کڑی پتوں کو اگر صبح کے وقت چبایا جائے تو یہ آپ کو بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم  کریں گے۔

نظام ہاضمہ کو مضبوط بنائے

کڑی پتے میں فائبر کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

کڑی پتہ تیزابیت کو دور کرتا ہے اور گیس کی شکایت میں بھی کمی لا سکتا ہے۔

بالوں کے مسائل سے نجات

کڑی پتے میں بیٹا کروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو بالوں کے جھڑنے، قبل از وقت ہونے والے سفید بالوں کو روکنے اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو کڑی پتے کا استعمال آپ کیلئے بہترین ثابت ہوگا کیونکہ کڑی پتہ انسولین کو بہتر کرتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلدِ کو خوبصورت بنائے

کڑی پتے میں اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے یہ جلد کو نقصان پہنچانے والے آزاد خلیوں سے بچاتا ہے، اس کے ساتھ یہ دانوں کو کم کرنے اور رنگت میں نکھار لانے میں بھی معاون ہوتا ہے۔